میانوالی: مہر ایکسپریس نے ریلوے لائن پر بیٹھی 70 بھیڑوں کو کچل دیا

Last Updated On 07 October,2018 01:33 pm

داودخیل: (دنیا نیوز) میانوالی کے قریب مہر ایکسپریس نے سمند والا ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک پر بیٹھی پر خانہ بدوشوں کی 70 بھیڑوں کو کچل دیا، واقعہ داوخیل کی حدود میں رات 12 بجے کے بعد پیش آیا۔

راولپنڈی جانے والی مہر ایکسپریس نے سمند والا ریلوے اسٹیشن کے قریب خانہ بدوشوں کی تقریبا 70 بھیڑیں کچل ڈالیں،خانہ بدوشوں نے رات کا قیام سمند والا ریلوے اسٹیشن کے قریب کیااور بھیڑیں ریلوے لائن کے قریب بٹھا دیں ۔ رات 12 بجے کے بعد ملتان سے راولپنڈی جانے والی مہر ایکسپریس نے ریلوے لا ئن پر بیٹھی 70 کے قریب بھیڑوں کو کچل دیا جس کے باعث تمام بھیڑیں موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔
 

Advertisement