کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں اضافہ

Last Updated On 02 October,2018 06:13 pm

ڈیرہ اسماعیل خان: (دنیا نیوز) موٹر سائیکل رکشے ٹریفک حادثات کا سبب بننے لگے، کم عمر ڈرائیوروں نے عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹر سائیکل رکشوں کی بھرمار نے جہاں ٹریفک کا نظام درہم برہم کردیا ہے، وہیں کم عمر اور ناتجربہ کار ڈرائیور انسانی جانوں سے سرعام کھیلتے دکھائی دیتے ہیں۔ موٹر سائیکل رکشے والے کسی سٹاپ کی ضرورت محسوس نہیں کرتے، بس اچانک بریک لگائی اور سواری اٹھالی۔ اس صورتحال میں ٹریفک سارجنٹ بھی بے بس نظر آتے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں 25 ہزار کے لگ بھگ موٹر سائیکل رکشے روزگار تو فراہم کررہے ہیں، مگر ناتجربہ کار ڈرائیوروں کی وجہ سے بڑھتے حادثات عوام کیلئے پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

Advertisement