منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور بینکنگ کورٹ پیش

Last Updated On 16 October,2018 03:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی بہن فریال تالپور بینکنگ کورٹ پیش ہوئے۔ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان اومنی گروپ کے مالک انور مجید کے تینوں بیٹے بھی عدالت آئے۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے خلاف جعلی بنک اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے ، پیپلز پارٹی کے دونوں رہنما عدالت پیش ہوئے تاہم معزز جج کی رخصت کے باعث حاضری لگا کر واپس چلے گئے۔

انور مجید کے تینوں صاحبزادوں، ذوالقرنین، علی مجید اور نمر مجید نے عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے، ملزمان پیش ہوئے تاہم سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔ مذکورہ کیس میں انور مجید، حسین لوائی، غنی مجید اور حسین لوتھا بھی نامزد ملزمان ہیں۔