بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ایک ہفتے کیلئے موخر

Last Updated On 16 October,2018 05:10 pm

اسلام آباد(دنیا نیوز ) حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ ایک ہفتے کیلئے موخر کر دیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملک میں بجلی کی موجودہ قیمتوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے پیش نظر فوری طور پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ موخر کر دیا۔ اسد عمر نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ فی الحال عوام کو بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔