بجلی کی قیمتوں میں پونے چار روپے فی یونٹ اضافے کی تیاری

Last Updated On 15 October,2018 12:22 pm

لاہور (دنیا نیوز ) وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 3 روپے 75 پیسے اضافے کا امکان ہے۔

اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے حکومت کو صارفین سے 400 ارب روپے ماہانہ تک کی اضافی آمدن ہوگی.

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ 17-2016 اور 18-2017 کیلئے کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں تیام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور فیصلے کی حتمی منظوری کل ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دی جائے گی۔