کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ایک ہفتے کے دوران بجلی کا دوسرا بڑا بڑیک ڈاؤن ہوا، نیشنل گرڈ سے ملنے والی بجلی منقطع ہو گئی، شہر کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو گیا۔
برک ڈاؤن کے باعث دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی 72 انچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی، شہر کے کئی علاقوں کو پانی کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہو گئی۔ نیشنل گرڈ اسٹیشن پر ٹرپنگ کے باعث ملیر، شاہ فیصل، لانڈھی، پی آئی بی، گلستان جوہر میں بجلی معطل ہے۔ ایف بی ایریا، ایف سی ایریا، لیاقت آبا اور ایم اے جناح روڈ بھی بجلی کے بریک ڈاؤن کی لپیٹ میں ہیں گلشن اقبال کے بیشتر بلاک میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
ادھر ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ نیشنل گرڈ سے بجلی کی جزوی سپلائی بحال ہوچکی ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں بحالی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق گلشن، ایف بی ایریا، لیاقت آباد میں بجلی کی فراہمی شروع کر دی گئی ہے جبکہ شہر کے دیگر متاثرہ علاقوں میں بحالی کا عمل جاری ہے۔
۔۔