دوہری شہریت کا معاملہ، سینیٹر ہارون اختر اور سینیٹر سعدیہ نااہل

Last Updated On 17 October,2018 06:35 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ارکان پارلیمنٹ کی دہری شہریت کے معاملے میں سپریم کورٹ نے سینیٹر ہارون اختر اور سینیٹر سعدیہ عباسی کو نااہل قرار دے دیا ہے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے دوہری شہریت کے معاملے میں سینیٹر ہارون اختر اور سینیٹر سعدیہ عباسی کو نااہل قرار دیتے ہوئے دونوں سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن واپس لینے اور ان نشستوں پر دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیدیا ہے۔

عدالتِ عالیہ نے حکم دیا ہے کہ سینیٹر چودھری سرور کی جانب سے شہریت ترک کرنے کے سرٹیفکیٹ کی تصدیق کرائے جائے۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ کی جانب سے ایم این اے نزہت صادق کے امریکی شہریت چھوڑنے کے سرٹیفکیٹ کی بھی تصدیق کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے احکامات جاری کیے ہیں کہ وزارتِ خارجہ ایم این اے نزہت صادق اور چودھری سرور کے پارلیمنٹ سرٹیفکیٹس کی تصدیق کرا کے رپورٹ دے۔