سپریم کورٹ: موبائل فون کی پوسٹ پیڈ سروسز پر اضافی ٹیکس ختم

Last Updated On 16 October,2018 03:00 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے موبائل فون کارڈ اور ایزی لوڈ پراضافی ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت 6 ماہ کیلئے ملتوی کر دی۔ عدالت نے موبائل فون کی پوسٹ پیڈ سروسز پر اضافی ٹیکس ختم کردیئے ہیں.

 

سپریم کورٹ میں موبائل فون کارڈز پراضافی ٹیکس کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے پوسٹ پیڈ سروسز پراضافی ٹیکس ختم کردیئے۔ جس کے بعد موبائل فون کارڈز اور ایزی لوڈ پراضافی ٹیکس سے متعلق کیس 6 ماہ کیلئے ملتوی کر دیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے ایک اور خوشخبری سامنے آئی ہے جس میں موبائل فون صارفین کیلئے پوسٹ پیڈ سروسز پر اضافی ٹیکس ختم کر دیئے گئے ہیں۔