رسالپور: کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، صدر مملکت عارف علوی کی شرکت

Last Updated On 18 October,2018 09:46 am

رسالپور: (دنیا نیوز) پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ائیرچیف مجاہد انور خان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔

تقریب میں کیڈٹس کی جانب سے قومی ترانہ پڑھا گیا، پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 140جی ڈی پائلٹ، 86 انجینرنگ کیڈٹس شامل ہیں، پریڈ میں 96 ائیرڈیفنس اور 21 ایڈمن کورس کے کیڈٹس شریک ہیں۔ سعودی سفیرنواف المالکی بھی تقریب میں موجود ہیں۔

 

Advertisement