اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ آج ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، شناختی کارڈ کےعلاوہ کسی دستاویز پر ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہو گی تاہم زائد المیعاد شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالا جا سکتا ہے۔
ملک میں آج 1 قومی اسمبلی اور 2 صوبائی نشستوں کے علاوہ آزاد کشمیر اسمبلی کی ایک نشست پر بھی ضمنی انتخاب جاری ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ووٹرز پولنگ سٹیشنز میں موبائل فون اورکیمرہ نہیں لے سکتے، ووٹ کی معلومات شناختی کارڈ نمبر8300 پرایس ایم ایس سے معلوم کرسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی، شناختی کارڈ کےعلاوہ کسی دستاویز پر ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہو گی البتہ زائد المیعاد شناختی کارڈ پر ووٹ ڈالا جا سکتا ہے
الیکشن کمیشن کا آج ضمنی انتخاب کیلئےقائم سہولت سینٹرفعال ہے جہاں شام 6 بجے تک کام جاری رہے گا۔