صدر مملکت اور گورنر سندھ نے ضمنی انتخاب میں ووٹ کاسٹ کر دیا

Last Updated On 21 October,2018 03:10 pm

کراچی: (دنیا نیوز) صدر مملکت عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی میں ووٹ کاسٹ کر دیا، صدر نے عوام سے اپیل کی کہ ووٹ دینے کیلئے گھروں سے نکلیں اور اپنا فرض نبھائیں،ووٹ جمہوریت کا حسن ہے۔

صدر عارف علوی نے کراچی میں ڈیفنس ماڈل ہائی سکول میں قائم پولنگ سٹیشن اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ڈی ایج اے گرلز کالج فیز 8 کے پولنگ سٹیشن میں ووٹ ڈالا۔ ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ٹرن آوٹ کم ہی ہوتا ہے، ووٹ کس کو دیا بتانہیں سکتا، اپنی پسندیدہ پارٹی کو ووٹ دیا ہے، مہنگائی کے سوال پر صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ 15 دن میں مہنگائی کس کی وجہ سے ہوئی سب جانتے ہیں۔

صدر مملکت نے شہریوں سے اپیل کی کہ ووٹ دینے کیلئے گھروں سےباہر نکلیں،ووٹ جمہوریت کا حسن ہے۔ دریں اثنا گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کچھ دیر بعد اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔
 

Advertisement