اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے عوام کو چار سو ارب روپے سے زائد کا زوردار کرنٹ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی آج بجلی کے نرخوں میں 3 روپے 81 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدے گی۔
ذرائع کے مطابق ماہانہ 50 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو استثنیٰ دینے کی تجویز ہے۔ بجلی کے نرخوں میں اضافےسے صارفین کو 406 ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔
پاور ڈویژن نے ماہانہ 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے نرخوں میں 87 پیسے، 200 یونٹ تک 1 روپے 22 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی ہے۔
300 یونٹ تک بجلی کی قیمت 2 روپے 04 پیسے جبکہ زیادہ سے زیادہ 3 روپے 81 پیسے فی یونٹ اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ صںعتی صارفین کیلئے سپورٹ پیکج جاری رہے گا اور حکومت سبسڈی دے گی۔