اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے منصوبہ بندی کر رہی ہے، انہوں نے ہدایت کی ہے کہ بجلی چوری روکنے کے لئے مربوط انتظامات کئے جائیں۔
وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت توانائی سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں ملک میں توانائی کی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب اور معاون خصوصی افتخار درانی نے شرکت کی۔
وزیر پاور ڈویژن نے ملک میں بجلی کی طلب اور رسد پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے منصوبہ بندی کر رہی ہے، بجلی چوری روکنے کے لئے مربوط انتظامات کئے جائیں، ہمیں توانائی کے متبادل ذرائع کو بھی بروئے کار لانا ہو گا۔