کراچی میں نرسوں کا دوسرے روز بھی دھرنا جاری

Last Updated On 23 October,2018 03:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں نرسوں کا دوسرے روز بھی دھرنا جاری ہے، کراچی پریس کلب کے باہر نرسنگ اسٹاف 10 مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہا ہے، مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی بھی دے دی۔

کراچی پریس کلب کے باہر نرسوں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے، ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس، فائیو ٹائر فارمولے کی منظوری، نرسز طلبہ کا وظیفہ 20 ہزار روپے مقرر کرنے، نرسنگ یونیورسٹی بنانے، 14 ہزار نئی بھرتیوں سمیت 10 مطالبات کے حق میں نرسنگ سٹاف سراپا احتجاج ہیں۔

مظاہرین نے کل تک معاملات حل نہ ہونے پر وزیراعلی ہاوس کے گھیراو کی دھمکی دے دی۔ سندھ بھر کے ہسپتالوں میں نرسوں نے ہڑتال کر رکھی ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
 

Advertisement