کراچی میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا

Last Updated On 22 October,2018 10:25 am

کراچی: (دنیا نیوز) این اے 247 اور پی ایس 111 میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا، آفتاب صدیقی اور شہزاد قریشی کامیاب ہوگئے، پی کے 71 پشاور میں پی ٹی آئی جیتی سیٹ ہاتھ سے گئی،اے این پی کے صلاح الدین نے کھلاڑی ذواالفقار خان کو ناک آؤٹ کر دیا۔

 کراچی میں تحریک انصاف کا جادو پھر چل گیا، پتنگ کٹ گئی، تیر کا نشانہ بھی خطا گیا۔ این اے 247 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آفتاب صدیقی نے 32 ہزار 456 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، ایم کیوایم کے صادق افتخار 14 ہزار 26 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔ پیپلز پارٹی کے قیصر خان نظامانی کو 13012 ووٹ ملے۔

پی ایس 111 میں کھلاڑی شہزاد قریشی نے کامیابی حاصل کی، پی ٹی آئی امیدوار نے 12 ہزار 455 ووٹ حاصل کیے۔ پیپلز پارٹی کے فیاض پیرزادہ نے 6 ہزار 292 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

تحریک انصاف کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں دوسری شکست سے دوچار ہونا پڑا، پی کے 71میں اے این پی کے صلاح الدین نے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 11416 ووٹ حاصل کیے۔ صلاح الدین نے 11416 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

جیت کی خوشی میں اے ین پی کے کارکنوں نے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں، شدید ہوائی فائرنگ سے پورا علاقہ گونج اٹھا، ایل اے 18 پونچھ آزاد کشمیر میں بھی ضمنی الیکشن ہوا، جس میں مسلم لیگ نون کے عامر الطاف نے کامیابی حاصل کی۔

 

Advertisement