لاہور: (دنیا نیوز) لاہور داتا دربار کے اطراف میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی ایڈیشنل ایس ایچ او کی جان لے گئی، پولیس نے قبضہ گروپ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
داتا دربار کے اطراف میں پولیس اور عدالتی بیلف نے قبضہ مافیا کے خلاف مشتترکہ کارروائی کی۔ اس دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیا، ہاتھا پائی کے دوران ایڈیشنل ایس ایچ او وارث علی کے سینے پر چوٹ آئی، جسے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔
سرکار کی مدعیت میں داتا دربار پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے میں قتل کی دفعات سمیت دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔