لاہور: (دنیا نیو) حمزہ شہباز کا کہنا ہے پیپلز پارٹی ایک پرانی سیاسی جماعت ہے جس نے سیاسی اتار چڑھاؤ کا سامنا کیا، ملک کی خاطر ہم پیپلزپارٹی سے ایک یا دوروز میں ملیں گے، اپوزیشن مل کر ان کا محاسبہ کرے گی۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ارکان پر بدنظمی کا جھوٹا الزام لگایا گیا، 6 ارکان کو مجرمان کی طرح ایوان میں جانے کی اجازت نہیں، شروع دن سے کہہ رہا ہوں ہاؤس کمیٹی بنا کر ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ انہوں نے کہا قرض نہ لینے کا ٹوپی ڈرامہ کیوں کیا گیا ؟ عدالت نے 3 بار کہا بنی گالہ رہائش کا جرمانہ ادا کیا جائے۔
حمزہ شہباز نے مجزید کہا کہ حکومت نے مہنگائی کا جو تیرچلایا ہے اس کے خلاف اکٹھے ہوں گے، تمام جماعتیں کہتی ہیں الیکشن میں دھاندلی ہوئی، یہ کوئی کرکٹ کا میدان یا گیند بلے کا کھیل نہیں۔ انہوں نے کہا پیپلزپارٹی پرانی سیاسی جماعت ہے، سیاسی اتار چڑھاؤ کا سامنا کیا، نیازی صاحب نے کہا اپوزیشن میں مجرم بیٹھےہیں، زرداری صاحب پہلے بھی ملتے رہے، ضرورت پڑی تو دوبارہ ملیں گے، فیاض الحسن چوہان پہلے کسی ادارے سے اخلاقیات کا درس لے کر آئیں، اپنی جیبیں بھرنے کیلئے رنگ روڈ کی الائنمنٹ بدلی گئی۔