لاہور: (روزنامہ دنیا ) ایوان وزیراعلیٰ میں اجلاس اور میٹنگز کرنے پر سینئر وزیر عبدالعلیم اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار میں اختلافات پیدا ہو گئے ۔
ذرائع نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کو 90 شاہراہ قائداعظم میں سرکاری دفتر خالی کرنے کا اشارہ دے دیا ۔ترجمان سینئر وزیر نے کہا ہے وزیر اعظم نے ایسے کوئی احکامات نہیں دئیے سینئر وزیر اور وزیر اعلی ٰپنجاب میں کوئی سرد جنگ نہیں چل رہی ۔ آفس وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر سینئر وزیر کو دیا گیا تمام ملازمین سینئر وزیر کے ذ اتی ملازم ہیں ان کو اپنی جیب سے تنخواہ اداکرتے ہیں۔
ایک واش روم کی مرمت بھی سینئر وزیر نے اپنی جیب سے کر ائی ، سیکرٹری جنرل تحریک انصاف ارشد داد سے ملاقات نہ کرنے کی باتیں من گھڑ ت ہیں۔