لاہور: (روزنامہ دنیا) لاہور ہائی کورٹ نے ن لیگ کے ایم پی اے کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے لیگی ایم پی اے افتخار چھچر کو23 اکتوبر کو طلب کر لیا ۔
جسٹس چو دھری محمد اقبال پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے ناکام امیدوار پی پی 184 اوکاڑہ روبینہ شاہین کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواستگزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی آئین کے آرٹیکل62 اور 63پر پورا نہیں اترتے ۔