نندی پور ریفرنس: راجہ پرویز اشرف کو ایک ماہ حاضری سے استثنیٰ مل گیا

Last Updated On 24 October,2018 11:13 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے نندی پور ریفرنس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کو ایک ماہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی جبکہ بابر اعوان کی بریت کے خلاف درخواست بھی سماعت کیلئے مقررکر دیں۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد ارشد ملک نے نندی پور پاور پروجیکٹ میں تاخیر سے متعلق ریفرنس کی سماعت کی، سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف، بابر اعوان سمیت دیگر ملازمان عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے راجہ پرویز اشرف کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایک ماہ کیلئے حاضری سے استثنیٰ دے دیا، جج محمد ارشد ملک نے بابر اعوان کی بریت سے متعلق درخواست بھی 26 نومبر کیلئے مقرر کر دی۔ عدالت نے ریفرنس کے ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
 

Advertisement