اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، امید ہے جلد پاکستان پولیو سے مکمل نجات حاصل کر لے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے پولیو کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، عوام کے ساتھ مل کر محفوظ، صحت مند پاکستان کیلئے پرامید ہیں۔
Our government is fully committed to ending polio in Pakistan. On #WorldPolioDay, I am confident, together with our people, we will achieve a safer, healthier and polio-free Pakistan for our children.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 24, 2018
عمران خان نے توقع ظاہر کی ہے کہ جلد پاکستان پولیو سے مکمل نجات حاصل کر لے گا اور آئندہ نسل کیلئے پولیو سے پاک پاکستان بنائیں گے۔