کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں اے وی سی سی کے ہاتھوں گرفتار دہشتگردوں نے جے آئی ٹی کے سامنے راز افشاں کرنے شروع کر دیئے، افغانستان رقم بھجوانے کیلئے حوالہ ہنڈی بھی کی اور 50 مختلف بینک اکاونٹس کا سہارا بھی لیا۔
حوالہ ہنڈی کے ذریعے ٹیرر فنانسنگ کالعدم جماعت کے 3 گرفتار اغوا کاروں نے جے آئی ٹی کے سامنے اہم راز افشاں کر دیئے۔ افغانستان میں حاجی خان کندھاری کو حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم پہنچائی جاتی ہے، حاجی خان کندھاری کا نیٹ ورک کراچی اور کوئٹہ میں پھیلا ہوا ہے۔
دہشتگردوں کے انکشاف کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حوالہ ہنڈی کرنے والے 10 افراد کو دھر لیا۔ گرفتار دہشتگرد نعمت کے مطابق رقم کو افغانستان پہنچانے کیلئے 50 مختلف بینک اکاونٹس کا بھی استعمال کیا گیا۔ دہشتگردوں نے بینک اکاونٹس جعلی استعمال کیئے یا اصلی تفتیش جاری ہے۔