اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی آج بھی جاری ہے، پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
صدر مملکت عارف علوی نے یوم سیاہ کے موقع پر پیغام دیا کہ کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، بھارت کشمیریوں کی آزادی کو طاقت سے نہیں دبا سکتا، بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی فوجیں سری نگر بھیجیں۔