کوہستان: (دنیا نیوز) موت نے منزل پر پہنچنے کی مہلت نہ دی، کوہستان کے قریب وین کھائی میں جا گری، خواتین اور بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق، دشوار راستوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ اندوہناک حادثہ کوہستان کے قریب شاہراہ قراقرم پر پیش آیا، مسافروں سے بھری وین توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری جس سے خواتین اور بچوں سمیت 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مسافر وین غذر سے راولپنڈی جا رہی تھی، کٹھن راستے اور پہاڑی سلسلے کے باعث امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ آر ایچ سی ہسپتال داسو میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔