اسلام آباد (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے عامر لیاقت کے خلاف توہین عدالت سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ عامر لیاقت پر فرد جرم عائد کی جائے۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ عامرلیاقت عدالت اور عدالتی احکامات کی تضحیک کرتے رہے ہیں جس پر عامر لیاقت نے جواب دیا کہ عدالت سے غیر مشروط معافی مانگنا چاہتا ہوں۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہم نے اس عدالت کی عزت بڑھائی ہے، آپ عدالتوں کی تضحیک کرتے ہیں ،بعد میں معافی مانگتے ہیں۔