اعظم سواتی کے گھر پر حملے کا کیس، پانچوں ملزمان ضمانت پر رہا

Last Updated On 30 October,2018 07:16 pm

اسلام آناد: (دنیا نیوز) اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی کی درخواست پر گرفتار ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا، فریقین نے صلح نامہ عدالت میں جمع کروا دیا۔

وفاقی وزیر اعظم سواتی کے باغیچے میں گائے گھسنے کا معاملہ، دو خواتین سمیت گرفتار پانچوں ملزمان کی ضمانت منظور، فریقین کی جانب سے صلح نامہ عدالت میں جمع

گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان بدر نے کی۔ اعظم سواتی کے صاحبزادے عثمان سواتی اور ملزمان کے اہلخانہ عدالت میں پیش ہوئے۔

صلح نامہ جمع کروانے پر عدالت نے دس، دس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ ملزمان میں احسان اللہ، ضیا الدین، صلاح الدین اور دو خواتین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس تنازع کے بعد اعظم سواتی کی جانب سے آئی جی اسلام آباد کے فون نہ سننے کی شکایت کی گئی تو حکومت نے آئی جی اسلام آباد جان محمد کو عہدے سے ہٹا دیا لیکن سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے فیصلہ معطل کر دیا۔

 

Advertisement