لاہور: (دنیا نیوز)سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چودھری نے پنجاب حکومت کو متاثرہ بچے کے حوالے سے درخواست کردی۔
ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سے درخواست کی ہے کہ اس بچے کو تلاش کریں اور نقصان کی مکمل تلافی کریں۔
ساتھ ہی ساتھ اس وائرل ویڈیو پر افسوسناک کا اظہار کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ایسا کرنے والے عناصر کی بےحسی کی حد ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بچے کی ریڑھی پر چندافراد نے دھاوا بول دیا اور ریڑھی پر رکھے ہوئے فروٹ کا صفایا کردیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھیں: