لاہور: (دنیا نیوز) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر نے تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے آسیہ بی بی کی رہائی کیخلاف دھرنا دینے والے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق خادم حسین رضوری کا ٹویٹر اکاؤنٹ کمپنی رولز کی خلاف ورزی کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔
ادھر دھرنوں کے دوران احتجاج کی آڑمیں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا ہے۔ احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف لاہور میں گیارہ مقدمات درج کئے گئے جن میں خادم حسین رضوی، پیر افضل قادری اور 500 سے زائد دیگر نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔
احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کرنے اور سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلانے پر پاکستانی صارفین نے خادم رضوی کے اکاؤنٹ کو رپورٹ کیا تھا۔