سنگین غلطی پر سرکاری ٹی وی کی معذرت ، تحقیقات کا حکم

Last Updated On 05 November,2018 05:29 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) بیجنگ میں سنٹرل پارٹی سکول سے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے دوران سرکاری ٹی وی نے سکرین پربیجنگ کے بجائے بیگنگ لکھ دیا جس سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید شروع ہوگئی۔

وزیراطلاعات فواد چودھری نے تحقیقات کا حکم دیدیا،بعد ازاں سرکاری ٹی وی کی جانب سے کہا گیا کہ وزیراعظم کے براہ راست خطاب کے دوران ایک ٹائپنگ کی غلطی ہوئی جسے محض 20 سیکنڈ بعد ہٹادیا گیا ۔


ترجمان وزارت اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ افسوس ناک ہے اور ادارے کے قوانین کے تحت ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے گی۔

Advertisement