اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے یوم اقبالؒ کے موقع پر قوم کے نام جاری پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان عظیم ملک بن سکتا ہے اور ہم اسے بنائیں گے۔
یومِ اقبالؒ پر جاری ویڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے سامنے کوئی چیز ناممکن نہیں ہے، ہمیں اللہ تعالیٰ نے اس ملک میں سب کچھ دیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ انسان میں عشق اور جنون آ جائے تو وہ ناممکن کو ممکن بنا دیتا ہے، اقبالؒ کا شاہین کسی ایک منزل پر نہیں ٹھہرتا بلکہ نئی منزلوں کی طرف جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے پاکستان کا خواب دیکھا تھا، قائداعظمؒ اور علامہ اقبالؒ عظیم لوگ تھے۔
عمران خان نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کے شاہین پر بات کرنا چاہتا ہوں، اقبالؒ کا شاہین اپنی میں سے آزاد ہو گیا تھا، اقبالؒ کا شاہین ذہنی خوف سے آزاد ہو گیا تھا، اقبالؒ کا شاہین باقی لوگوں سے اوپر چلا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ اقبال کے شاہین کی سوچ بڑی ہوتی ہے، عمران خان اقبال کا شاہین زہنی طور پر آزاد ہو جاتا ہے۔