کراچی: (دنیا نیوز) اسد عمر کا کہنا ہے پاکستانیوں کی دبئی میں چار ہزار غیر قانونی جائیدادوں کا پتہ لگالیا، 27 ممالک میں 95 ہزار بینک اکاؤنٹس کی معلومات ہیں، اس سلسلے میں قانون سازی کی جا رہی ہے، تمام متعلقہ ادارے آن بورڈ ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صنعتی پیداوار بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے، صنعتکاروں کے مسائل اور تجاویز بہت اہم ہیں، پاکستانی معیشت کی بہتری کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ایف اے ٹی ایف ایک سنجیدہ معاملہ ہے، ہنڈی حوالے کی رقوم براہ راست دہشت گردی میں استعمال ہوتی ہیں، ہنڈی حوالے کے زریعے پاکستان میں ہونے والے کرپشن کی رقم بھیجی گئی۔