اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں ہالینڈ کا سفارتخانہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پرغیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ہالینڈ کی حکومت نے سفارتخانہ غیر معینہ مدت کیلئے بند کیا، ویزا کیلئے تمام طے شدہ انٹریو تا حکم ثانی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ ہالینڈ کے لئے نئی ویزا درخواستوں کی وصولی بھی روک دی گئی ہے۔