اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو ڈیمز فنڈ میں مزید عطیات پیش کئے گئے جس کے بعد ڈیمز فنڈکی رقم 8 ارب سے زائد ہو گئی۔
انجمن آرائیاں کے صدر میاں سعید ڈیرے والا نے وفد کے ساتھ چیف جسٹس سے ملاقات کی اور ڈیمز کے لئے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا، گریز ان لندن سے بیر سٹر طارق بھی چیف جسٹس سے ملے اور ڈیمز فنڈ میں 5 کروڑ روپے کا چیک عطیہ کیا۔
بر طانیہ میں بکنگھم شائر کے ایلسبری ٹاؤن میں پاکستانیوں نے ڈیمز فنڈ کی اپیل پر 13 ہزار 455 پاؤنڈ جمع کرائے۔