سندھ میں پانی کی کمی، فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ

Last Updated On 03 October,2018 04:46 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت سندھ کو اپنے حصے کے مطابق پانی فراہم نہیں کررہی، صوبائی وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ حکومت نے ضرورت کے مطابق پانی فراہم نہ کیا تو سندھ میں کسانوں کی لگائی ہوئی فصلیں تباہ ہوجائیں گی۔

صوبائی وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کے مطابق سندھ کو اس کے حصے کا پانی نہ دینا سندھ کو بنجر کرنے کے مترادف ہے۔ رواں سیزن وقت پر پانی نہ ملا تو سندھ بھر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی کاشتکاری شدید متاثر ہوگی جبکہ کئی علاقے سمندری پانی کی لپیٹ میں بھی آسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی ساری توجہ صرف پنجاپ پر ہے جبکہ دیگر صوبوں کو کوئی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

اسماعیل راہو نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ 1991 کے معاہدے کے مطابق سندھ کو پانی فراہم کرے ورنہ صوبائی حکومت سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔

Advertisement