سندھ چیمبر آف ایگریکلچر کا بھاشا ڈیم کی حمایت کا اعلان

Last Updated On 30 September,2018 09:19 pm

حیدرآباد: (دنیا نیوز) سندھ کے آباد گاروں کی بڑی تنظیم سندھ چیمبر آف ایگریکلچر نے بھاشا ڈیم بنانے کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

سندھ چیمبر آف ایگریکلچر نے یہ اعلان آج حیدرآباد میں اپنے دفتر میں حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، نوابشاہ کے آبادگار کے مشترکہ اجلاس میں کیا۔چیمبر کے صدر قبول کھٹیان کے زیرصدارت اجلاس میں آبادگاروں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں پانی، زراعت اور آباد گاروں کے مسائل پرغور کیا گیا اور بھاشا ڈیم کی حمایت میں قرارداد منظور کی گئی۔

اس موقع پر چیمبر کے صدر قبول کھٹیان اور جنرل سیکرٹری زاہد بھرگڑی کا کہنا تھا کہ بھاشا ڈیم منصوبے پر فوری کام شروع کیا جائے، بھاشا ڈیم کی تعمیر میں جتنی بھی روکاوٹیں ہیں ان کو فورا دور کیا جائے، ہمارا مطالبہ ہے کہ سندھ میں زرعی پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے۔