مجموعی ملکی آبی ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

Last Updated On 03 October,2018 06:45 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملکی آبی ذخائر میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری، گزشتہ 24 گھنٹے میں ڈیموں میں پانی کی سطح میں ایک لاکھ 79 ہزار کیوسک کی کمی ہوئی۔

ارسا کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملکی آبی ذخائر 59 لاکھ 79 ہزار ایکڑ فٹ سے کم ہو کر 57 لاکھ ایکڑ فٹ پر آگئے ہیں۔ ارسا حکام کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 48 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ کیوسک ہے۔ منگلا میں پانی کی آمد 8 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 40 ہزار، چشمہ میں پانی کی آمد1 لاکھ 11 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 1 لاکھ 13 ہزار کیوسک ہے۔

جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد 18 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 6 ہزار کیوسک ہے۔ نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 6 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 800 کیوسک ہے۔

ارسا حکام کا مزید کہنا ہے کہ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 31 لاکھ 84 ہزار ایکڑ فٹ، منگلا میں 24 لاکھ 36 ہزار ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ 80 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ تربیلا، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 57 لاکھ ایکڑ فٹ ہے۔

Advertisement