کراچی: (دنیا نیوز) ناصر حسین کا کہنا ہے اچھا ہوتا پی ٹی آئی احتساب اپنے گھر سے شروع کرتی، پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے رہنما بھی نیب زدہ ہیں، لگتا نہیں حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔
مشیر قانون مرتضی وہاب نے کہا کہ حکومت کے پاس کرنے کو کچھ نہیں اس لئے احتساب کا چورن بیچنے کی کوشش کر رہی ہے، بلی کو خواب میں چھیچھڑے کئی سال سے نظر آ رہے ہیں، سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ختم نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا بے نامی اکاؤنٹس کے بانی جہانگیرترین ہیں، بے نامی اکاؤنٹ ہولڈرز کے نام سامنے لائے جائیں۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ کے پی اور پنجاب سے بھی بے نامی اکاؤنٹس نکلے، کے پی اور پنجاب میں تو ہماری حکومت نہیں۔ انہوں نے کہا سوئس اکاؤنٹس کے بارےمیں پتہ نہیں کب سے باتیں ہو رہی ہیں، حکومت باتیں نہ کرے عملی طور پر کام کرے، حکومت کی کوئی کارکردگی اور وژن نہیں ہے، مرادسعید نےکہا تھا 200 ارب ڈالر بیرون ملک سے آئے گا، ابھی تک بیرون ملک سے 2 ڈالر بھی پاکستان نہیں آئے۔