کراچی: آصف زرداری کے دوست مبین جمالی کے گھر پر رینجرز، پولیس اور نیب کا چھاپہ

Last Updated On 14 November,2018 02:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف زرداری کے دوست مبین جمالی کے خیرپورہاوس پررینجرز ،پولیس اور نیب نےچھاپہ مار کر کامران بٹ اور ان کے 5 ملازمین کو حراست میں لے لیا۔

کراچی میں رینجرز ،پولیس اور نیب نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چئیرمین پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین اور سابق صدر آصف زرداری کے دوست مبین جمانی کے خیرپور ہاوس میں چھاپہ مارا اور نیب کو مطلوب کامران بٹ کوحراست میں لے لیا، ان کے ہمراہ 5 ملازمین کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

رینجرز نے فول پروف کارروائی کرتے ہوئے جمانی ہاوس میں چھاپے سے قبل اطراف کی سڑکیں بند کرتے ہوئےملزمان کے ممکنہ فرار کے تمام راستے مسدود کر رکھے تھے۔