ٹانک: 'بھٹہ مزدور' کے نام پر 27 گاڑیوں کا انکشاف

Last Updated On 15 November,2018 07:36 pm

ٹانک: (دنیا نیوز) جعلی اکاونٹس کے بعد اب ٹانک کے رہائشی بھٹہ خشت مزدور کے نام 27 گاڑیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ایف بی آر نے محنت کش کو 93 لاکھ کا نوٹس تھما دیا۔

ٹانک کے علاقہ شیخ اوتار کے رہائشی غریب بھٹہ مزدور کے نام پر 27 گاڑیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد اب ایف بی آر نے بشیر احمد نامی شخص کو پہلے 93 لاکھ کا ٹیکس نوٹس جاری کیا جبکہ اب ٹیکس ادا نہ کرنے پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

بھٹہ مزدور بشیر احمد نامی شخص کا کہنا ہے کہ وہ ایک غریب شخص ہے اور اس نے اب تک کوئی گاڑی نہ خریدی اور نہ ہی بیچی ہے۔ ماہانہ گیارہ ہزار روپے پر مزدوری کرتا ہوں اور اپنے گھر کو چلاتا ہوں۔