لاہور: (دنیا نیوز) شاہین ائیرلائن کے ملازمین کا سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر احتجاج، ملازمین کا کہنا ہے شاہین ائیر مالکان نے تاحال تنخواہیں ادا نہیں کیں،4 ہزار سے زائد ملازمین مشکلات کا شکار ہیں، چیف جسٹس شاہین ائیر سے واجبات دلوائیں۔
شاہین ائر کے ملازمین سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پہنچ گئے، شاہین ائر کے ملازمین سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر سراپا احتجاج ہیں۔ ملازمین کا کہنا ہے شاہین ائر مالکان نے تاحال تنخواہیں ادا نہیں کیں، ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں۔