لاہور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس نے یونائیٹڈ کرسچین ہسپتال کی حالت زار کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس نے کہا کل تین بجے ہسپتال کا دورہ کروں گا، یو سی ایچ کا بڑا نام ہوتا تھا۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ مسیحی برادری کو یہ محسوس نہیں ہونا چاہیے کہ انہیں محروم کیا جا رہا ہے، اس ہسپتال کو ٹھیک کیا جائے گا۔
ادھر سپریم کورٹ نے بورڈ آف کمیشن ہیلتھ کیئر کے ارکان کے تقرر کے معاملے پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو کل طلب کرلیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کل تمام ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوں، بورڈ آف کمیشن کاتقرر کس بنیاد پر کیا جاتا ہے، کمیشن میں جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا کو کس بنیاد پر استعفیٰ دینے پر مجبور کیا گیا۔