اسلام آباد: (دنیا نیوز) صوبوں کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کے معاملے پر اہم پیش رفت ہو گئی، پانی کی تقسیم کے درست اعدادوشمار جاننے کےلیے نیا ٹیلی میٹری سسٹم نصب کیا جائے گا جس کے لئے صوبوں نے رضامندی ظاہر کر دی۔
صوبوں میں پانی کا دیرینہ تنازعے کے حل کے طور پر درست اعدادوشمار جاننے کے لئے سات مختلف مقامات پر نیا ٹٰیلی میٹری سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیلی میٹری مںصوبےکیلئے عالمی بنک مالی معاونت فراہم کرےگا۔
سسٹم کی تنصیب دو مراحل میں ہو گی، دریائے چناب پر مرالہ اور دریائے سندھ پر چشمہ بیراج کے مقام پر سسٹم نصب کیا جائے گا۔ ذرائع کےمطابق کیرتھر اور پٹ فیڈر کینال میں پانی کی نگرانی نئے ٹیلی میٹری سسٹم سے ہو گی، تونسہ اور گدو بیراج جبکہ سی آر بی کینال سے خیبرپختونخوا کو ملنے والے پانی کے اعدادوشمار جاننےکیلئے بھی ٹیلی میٹری سسٹم ںصب کیا جا رہا ہے۔