اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں سٹیل ملز پنشنرز کے واجبات سمیت چارنکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہو گا جس میں سٹیل ملز کے پنشنرز کے واجبات کی ادائیگی کی سمری پر غور ہو گا۔ اس کے علاوہ سرکاری گودام میں پڑی گندم برآمد کرنے کی سمری بھی زیر غور آئے گی۔
غربت میں کمی کے لیے فنڈ کا معاملہ اورچینی کی قیمت اس کے ذخائر اور چینی کی تیاری کے خام مال سے متعلق امور پر بھی بات چیت ہوگی۔