لندن: (روزنامہ دنیا) وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے یوٹرن والے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص کسی کی ہدایت پر یہ فیصلہ کرتا ہے کہ وہ کس سے شادی کرے اور کس سے نہ کرے، اس سے یوٹرن کی امید رکھنا عجیب بات نہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے یو ٹرن سے متعلق چند روز قبل دیئے گئے بیان پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی تھی جس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ یو ٹرن نہ لینے والا کبھی کامیاب لیڈر نہیں ہوتا۔ اس پر انکی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی تنقید کرتے ہوئے چوٹ کی کہ جو شادی کا فیصلہ بھی کسی کی ہدایت پر کرتا ہو اس سے یو ٹرن کی امید رکھی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ریحام خان نے وزیر اعظم عمران خان سے متعلق کتاب بھی لکھی تھی جو متنازعہ مواد کے باعث شائع نہ ہو سکی۔