واشنگٹن: (دنیا نیوز) وہمی ٹرمپ کی ہٹ دھرمی برقرار، عمران خان کے آئینہ دکھانے کے بعد بھی ٹویٹ داغ دیا، امریکی صدر نے ٹویٹر پر پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان نے اربوں ڈالر لیے مگر اسامہ بن لادن کا نہیں بتایا، دوسرے ممالک کی طرح پیسے لے کر کچھ نہیں کیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیراعظم عمران آمنے سامنے آ گئے، عمران خان کے ٹویٹ کے جواب میں ٹرمپ نے بھی ٹویٹ داغ دیا ہے جس میں انہوں نے ایک مرتبہ پھر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو مزید لاکھوں ڈالرز نہیں دیں گے، پاکستان ہم سے پیسہ لے لیتا ہے مگر ہمارے لیے کرتا کچھ نہیں ہے۔
Of course we should have captured Osama Bin Laden long before we did. I pointed him out in my book just BEFORE the attack on the World Trade Center. President Clinton famously missed his shot. We paid Pakistan Billions of Dollars & they never told us he was living there. Fools!..
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 19, 2018
....We no longer pay Pakistan the $Billions because they would take our money and do nothing for us, Bin Laden being a prime example, Afghanistan being another. They were just one of many countries that take from the United States without giving anything in return. That’s ENDING!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) November 19, 2018