نیب کا میگا کرپشن کیسز کے ملزمان کو جلد کٹہرے میں لانے کا فیصلہ

Last Updated On 21 November,2018 03:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب نے میگا کرپشن کیسز کے ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کا فیصلہ کر لیا۔ چیئرمین نیب کہتے ہیں کہ اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے کو ششیں تیز کر دی ہیں۔ نیب جنوبی ایشیاء کے ممالک کیلئے رول ماڈل ہے۔

بدعنوانی کے خاتمے کے لیے نیب متحرک ہو گیا۔ میگا کرپشن کیسز کے ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لائے گا۔ اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے بھی کو ششیں تیز ہو گئیں۔ چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ کوئی بھی شخص نیب کی تحقیقات پر اثرانداز نہیں ہوسکتا۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے موثر حکمت عملی وضع کر لی ہے، بڑے کرپشن کیسز کی ترجیحی بنیادوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں جس کے لیے نیب افسران بلا امتیاز کارروائیاں کر رہے ہیں۔ نیب، احتساب سب کے لیے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب جنوبی ایشیاء کے ممالک کیلئے رول ماڈل ہے، پاکستان کو کرپشن سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے، اس پر کوئی دباو قبول نہیں کریں گے