لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ میں پاکستان کی کامیاب ڈیم مہم پر بھارتیوں کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے، مہم ناکام بنانے کیلئے لندن میں انڈین سفارتخانہ بھی سرگرم ہوگیا، ڈیم کے خلاف مظاہرہ کرنے والے بھارتی شہری نکلے۔
برطانیہ میں پاکستانی ڈیمز کے حوالے سے کامیاب مہم جاری ہے، پاکستانی کمیونٹی دل کھول کر عطیات جمع کرانے لگی، کامیاب مہم پر بھارتی لابی کی نیندیں اڑ گئیں، برطانیہ میں بھارتی سفارتخانے پاکستان کے خلاف سازشوں کا گڑھ بن گئے۔
بھارتی لابی لوگوں کو پاکستان کے خلاف مظاہروں پر اکسانے لگی، لوگوں کو مظاہروں میں شرکت کیلئے اسپانسر کرنے بھی لگی لیکن سازش اور جھوٹ کا پردہ تو فاش ہونا ہی ہوتا ہے، بھارتی جھوٹ پر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا، کیمرے کی آنکھ نے سب دکھا دیا، مظاہروں میں شریک گنتی کے لوگ کوئی اور نہیں بلکہ بھارتی شہری نکلے۔
بھارتی شہریوں کو آخر کار دنیا کے سامنے اعتراف کرنا ہی پڑا کہ مظاہرے کرنے کیلئے انہیں برطانیہ میں بھارتی سفارتخانے کی جانب سے اکسایا گیا تھا۔