اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے محکمے کے افسران کی سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی، مراسلہ تمام ڈائریکٹر جنرلز کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
نیب افسران کی کرپشن کیسز کی آڑ میں سیاسی شخصیات سے ملاقاتوں کا انکشاف، چیئرمین نیب کا نوٹس، نیب افسران کی سیاستدانوں سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔
جاری سرکلر کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی اجازت کے بغیر افسران کی سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کوڈ آف کنڈکٹ اور نیب رولز 2002ء کی خلاف ورزی ہیں۔
سرکلر کے مطابق نیب کے ٹی سی ایس رولز کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسر یا ملازم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے برطرف کیا جا سکتا ہے۔ اس ضمن چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی جانب سے مراسلہ تمام ڈائریکٹر جنرلز کو ارسال کر دیا گیا ہے۔