لاہور: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کے گرد مزید گھیرا تنگ ہونے لگا، ریلوے میں مبینہ کرپشن سکینڈل میں نیب نے ریلوے کے 3 افسران کو 26 نومبر کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق، نیب کی جانب سے چیف لوکو شاہدعزیز، پروجیکٹ ڈائریکٹر ماجد بیگ اور طارق خان کو طلب کیا گیا ہے، افسران پرالزام ہے کہ انہوں نے مہنگے انجن خریدنے میں تعاون کیا۔