اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے کرتارپور راہداری کی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کیلئے بھارتی حکام کو دعوت نامے بھیج دیئے، 28 نومبر کو وزیراعظم عمران خان کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امرندر سنگھ اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو دعوت نامہ بھیجا گیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مثبت طرز عمل اور خلوص نیت پوری دنیا کے سامنے ہے، منصب سنبھالنے کے فوری بعد بھارت کو مل بیٹھنے کی دعوت دی، ہم آج بھی اسی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔